امریکی وزیرخارجہ جان کیری پیر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں اُنھوں نے وزیراعظم نواز شریف، اُن کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔
جان کیری کی پاکستان میں مصروفیات
1
امریکی وزیرخارجہ جان کیری پیر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔
2
اسلام آباد آمد کے بعد وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔
3
جان کیری نے سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان طویل المدت شراکت داری کے اسٹریٹیجک مذاکرات کے تحت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
4
جان کیری نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات میں بھی شرکت کی۔