رسائی کے لنکس

امریکہ:سنٹرل بینک کی پہلی خاتون سربراہ کی نامزدگی کی توثیق

جینیٹ یلین
جینیٹ یلین

جینیٹ یلین اس سو سالہ ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی جو کہ جنوری کے اختتام پر سبکدوش ہونے والے اپنے پیش رو بین برنانکے کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گی۔

امریکہ کی سینیٹ نے جینیٹ یلین کی بطور ملک کے مرکزی بینک کی نئی سربراہ کے نامزدگی کی توثیق کردی ہے۔

صدر براک اوباما کی طرف سے کی گئی نامزدگی کی توثیق کے لیے سادہ اکثریت کی ضرورت تھی اور پیر کو سینیٹ میں ان کے حق میں 26 کے مقابلے میں 56 ووٹ آئے۔

جینیٹ یلین اس سو سالہ ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی جو کہ جنوری کے اختتام پر سبکدوش ہونے والے اپنے پیش رو بین برنانکے کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گی۔

امریکہ کے فیڈرل ریزرو کے سربراہ کا عالمی اقتصادی امور میں بھی اثر و رسوخ پایا جاتا ہے۔

ماہرین اقتصادیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ادارے کی موجودہ نائب سربراہ 67 سالہ یلین اپنے پیش رو کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گی۔
XS
SM
MD
LG