رسائی کے لنکس

امریکی سینٹ کا اتوار کو غیر معمولی اجلاس


سینیٹر ہیری ریڈ
سینیٹر ہیری ریڈ

سینیٹ میں ڈیموکریٹک لیڈر ہیری ریڈ کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو ریپبلکن رہنما مچ میکونل سے ان کی ملاقات میں مثبت بات چیت ہوئی لیکن طرفین کو ’’ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے‘‘۔

امریکہ میں اتوار کو سینیٹ کا اجلاس ایک ایسے وقت ہونے جارہا ہے جب ملک کے قرضوں کی حد میں اضافے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹک لیڈر ہیری ریڈ کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو ریپبلکن رہنما مچ میکونل سے ان کی ملاقات میں مثبت بات چیت ہوئی لیکن طرفین کو ’’ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے‘‘۔

مسٹر ریڈ نے ان ریپبلکن سینیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے آئندہ سال کے لیے حکومتی قرضوں کی حد میں اضافے کے ڈیموکریٹک منصوبے کو مسترد کیا۔ ریپبلکنز کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی توسیع کے لیے معاہدے میں اخراجات میں کٹوتی چاہتے ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی پالیسی کمیٹی نے بھی امریکی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مالیاتی غیریقینی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوجی اقدامات کریں گے۔ ورلڈ بینک کے صدر بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ بحران ’’ترقی پذیر ملکوں کی لیے نقصان دہ اور ترقی یافتہ ممالک کے لیے بھی مضر ہوسکتا‘‘ ہے۔

صدر براک اوباما بھی متنبہ کر چکے ہیں کہ اگر واشنگٹن تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے قرضے ادا نہیں کر پایا تو اقتصادیات کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ قرضوں کی حد میں اضافے کی حتمی تاریخ 17 اکتوبر ہے۔
XS
SM
MD
LG