رسائی کے لنکس

logo-print

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ


ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ

امریکہ کے شہر نیو یارک کی مشہور بلند بالا عمارت ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی سیڑھیاں کم سے کم وقت میں چڑھنے کا مقابلہ ایک جرمن شہری نے مسلسل چھٹی مرتبہ جیت لیا ہے۔

چھبیس سالہ تھامس ڈولڈ نے 1,576 سیڑھیاں 10 منٹ اور 10 سکنڈ میں چڑھیں۔

خواتین میں یہ اعزاز آسٹریلیا کی ایلس میک نامارا نے حاصل کیا جن کو سیڑھیاں چڑھنے میں 13 منٹ اور تین سیکنڈ لگے۔

منگل کو ہونے والے اس مقابلے میں لگ بھگ 450 افراد نے شرکت کی۔

XS
SM
MD
LG