امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں حکام کے مطابق اتوار کو ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ٹیکساس کے گورنر گریک ایبٹ نے کہا ہے کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ میں فائرنگ کا بدترین واقعہ ہے۔ حملہ آور بھی مارا گیا ہے تاہم اس حملے کے محرکات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
ٹیکساس: چرچ میں فائرنگ

1
دن 11 بج کر 30 منٹ پر ایک شخص ٹیکساس ریاست کے سدرلینڈ اسپرنگز کی ایک بیپٹسٹ چرچ کے اندر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔

2
فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

3
پولیس نے بتایا ہے کہ کار کے تعاقب کے دوران یا تو حملہ آور نے اپنے آپ کو گولی ماری یا پھر کسی شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

4
حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔
فیس بک فورم