رسائی کے لنکس

تھینکس گِونگ اور خریداری

امریکہ میں نومبر کی چوتھی جمعرات کو تھینکس گِونگ قرار دے کر قومی تعطیل کے طور پر منانے کا آغاز 1863ء میں ہوا۔ اس دن لوگ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر رات کے روایتی کھانے میں عموماً ٹرکی کھاتے ہیں۔ کئی دہائیوں کے بعد اب ملک میں نئی روایت زور پکڑ رہی ہے کیوں کہ گزشتہ چند برسوں سے اس موقع پر مقامی اسٹورز معمول سے زیادہ وقت کے لیے کھلے رہتے ہیں اور صارفین کو رعایتی نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوتی ہیں۔ تھینکس گِونگ سے اگلا روز امریکہ میں بلیک فرائیڈے کہلاتا ہے، جو خریداری کے لحاظ سے خاصا مشہور ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG