رسائی کے لنکس

ٹرمپ اور چینی صدر کا ملاقات کا ارادہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے پیر کو کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ نے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کے لیے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

چین کے صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں صدر شی جن پنگ نے نو منتخب امریکی صدر کو مبارکباد دی ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے پیر کو کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ نے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کے لیے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

تاہم اس بارے میں مرزید کچھ نہیں کہا گیا کہ یہ ملاقات کہاں اور کب ہو سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے نیویارک میں قائم دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایک دوسرے کے باہمی احترام پر بات کی گئی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دو طرفہ پیش رفت کے لیے قریبی تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔

’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق صدر شی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ ’’حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ تعاون ہی چین اور امریکہ کے لیے درست راستہ ہے۔‘‘

انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے تجارتی طریقہ کار پر کڑی تنقید کی تھی۔

XS
SM
MD
LG