امریکہ میں سرمائی طوفان سے نیویارک شہر میں شدید برف باری کے بعد نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ نیویارک کے مینہیٹن پارک میں 13 انچ جب کہ نیو جرسی کے بعض علاقوں میں 16 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ سرمائی طوفان نے اب شمالی علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جہاں کے شہریوں کو حکام کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔
امریکہ کی کئی ریاستوں میں ہر طرف برف ہی برف

1
نیویارک شہر کے کئی علاقوں میں برف کے ڈھیر لگ گئے ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور فضائی آپریشن متاثر ہے۔

2
برف باری کے باعث نیویارک میں کرونا ویکسی نیشن مہم میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔

3
نیویارک کے مینہیٹن پارک میں 13 انچ جب کہ نیو جرسی کے بعض علاقوں میں 16 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

4
دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور اس سے ملحقہ ریاستوں ورجینیا اور میری لینڈ میں بھی برف باری کے باعث نظامِ زندگی متاثر رہا۔