دنیا بھر میں 14 فروری کو محبت کے اظہار کا دن منایا جاتا ہے۔ اس روز شادی شدہ جوڑے اور ایک دوسرے کو چاہنے والے پھول، چاکلیٹس یا کارڈ دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ ویلنٹائن کو خاص طور پر نوجوان زیادہ اہتمام سے مناتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں ویلنٹائن ڈے کی تصویری جھلکیاں دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
ویلنٹائن: محبت کے اظہار کا دن

1
لندن میں ایک ریستوران کے داخلی راستے کو ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے گلاب کے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

2
ویتنام میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر خاص گلدستے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

3
تھائی لینڈ میں ویلینٹائن ڈے کے موقع پر کئی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔

4
لندن میں محبت کے اظہار کے دن کی مناسبت سے خصوصی کیک اور کپ کیکس فروخت کیے جا رہے ہیں۔