رسائی کے لنکس

ویٹیکن کے محافظ

ویٹیکن میں نئے محافظوں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، یہ دستہ ہمیشہ سے 100 جوانوں پر مشتمل رہا ہے۔ ہر سال چھ مئی کو نئے تربیتی محافظ حلف اٹھاتے ہیں۔ 1527ء میں اسی دن پوپ پر حملے میں ان کی حفاظت پر معمور 147 سوئس فوجی مارے گئے تھے۔ 1506ء میں تشکیل پانے والے اس حفاظتی دستے میں شمولیت کے مخصوص قواعد و ضوابط ہیں۔ اس کا حصہ بننے والے نوجوان کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہو، وہ غیر شادی شدہ کیتھولک عیسائی ہو، اس کا قد پانچ فٹ سات انچ ہو اور اس کی داڑھی نہیں ہونی چاہیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG