رسائی کے لنکس

ویتنام: دو بلاگرز گرفتار


ان پر الزام ہے کہ انھوں نے "جمہوری آزادی کے منافی" ایسا مواد شائع کیا جو "ریاستی اداروں کے وقار اور اعتماد میں کمی" کا باعث ہے۔

ویتنام میں پولیس نے کمیونسٹ حکومت کے خلاف مواد انٹرنیٹ پر شائع کرنے کے الزام میں دو بلاگرز کو گرفتار کیا ہے۔

پبلک سکیورٹی کی وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ نگیون ہوو وِن اور نگیون تھی مِن کو دارالحکومت ہنوئی سے پیر کو حراست میں لیا گیا۔

ان پر الزام ہے کہ انھوں نے "جمہوری آزادی کے منافی" ایسا مواد شائع کیا جو "ریاستی اداروں کے وقار اور اعتماد میں کمی" کا باعث ہے۔

اگر دونوں بلاگرز پر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انھیں سات سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

وِن پولیس کے سابق اہلکار اور ایک مشہور بلاگ باسام کے خالق ہیں۔ اس بلاگ میں ویتنام کی سیاست، بدعنوانی اور خارجہ پالیسی پر اظہار خیال کیا جاتا ہے۔

یہ ویب سائیٹ کبھی کبھار ایسے اداریے بھی شائع کرتی ہے جس میں حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ یہ ویب سائیٹ متواتر ہیکرز کے حملوں کی زد میں بھی رہی ہے۔

یہ گرفتاریاں ویتنام میں آزادی اظہار کے خلاف کریک ڈاؤن کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ اس ملک میں تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز سرکاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG