رسائی کے لنکس

پیر، 14 جون 2021 کا بلیٹن


پیر، 14 جون 2021 کا بلیٹن
please wait

No media source currently available

0:00 0:17:08 0:00

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا سود مند نہیں ہو گا کیونکہ افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے کا فیصلہ افغانوں نے خود کرنا ہے؛ امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا مکمل ہونے کے بعد امریکہ کا افغان افواج کو فضائی مدد فراہم کرنے کا ارادہ نہیں ہے؛ امریکی صدر جو بائیڈن آج برسلز میں نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں؛ جی سیون رہنماؤں نے اتوار کو کاربس بے کے اعلامیے پر دستخط کیے جس میں وبا کے خاتمے اور مستقبل کی تیاری کے علاوہ وبا کے دور میں بارہ ارب ڈالر کی امداد سے اپنی معیشتوں کی بحالی کا عزم کیا گیا؛ سعودی عرب نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کےباعث رواں برس صرف 60 ہزار مسلمانوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جب کہ غیر ملکی زائرین حج نہیں کر سکیں گے؛ اسرائیل میں اتوار کو نئی حکومت نے حلف اٹھالیا جس کے بعد بنیامن نیتن یاہو کے بارہ سال دور کا خاتمہ ہو گیا۔ مزید خبروں کے لیے دیکھیے اور سنیئے وائس آف امریکہ کا سات بجے کا نیوز بلیٹن۔

XS
SM
MD
LG