رسائی کے لنکس

آتش فشاں: راکھ سے سپین میں سات ہوائی اڈے بند


آتش فشاں: راکھ سے سپین میں سات ہوائی اڈے بند
آتش فشاں: راکھ سے سپین میں سات ہوائی اڈے بند

سپین میں حکام نے کہا ہے کہ ملک میں اب سات ائیر پورٹ بند ہیں کیونکہ آتش فشاں کے پھٹنے سے ایک بار پھر ہوائی سفر معطل یو چکا ہے۔
سپین میں ہوائی سفر سے متعلق ادارے آئینا نے منگل کے روزکہا ہے کہ کنیری جزیروں میں چار ہوائی اڈے اور جنو بی سپین میں تین بند پڑے ہیں۔
سپین میں ہفتے کے روز انیس ایئر پورٹ بند کرنا پڑے تھے کیونکہ راکھ اڑنے سے جہاز اڑانےمیں روکاوٹ پڑ رہی تھی۔
یورپ کے کئی حصوں میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے گاہے بگاہے آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہوائی کام بند ہوتا رہا ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ہوائی کمپنیوں کو تین ارب سے زائد کا خسارہ ہوا تھا جب اسی آتش فشاں کی راکھ سے اپریل میں ہفتہ بھر ہوائی سفر مفلوج ہو گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG