رسائی کے لنکس

ویلز: آئل ریفائنری میں دھماکا، چار افراد ہلاک


ویلز: آئل ریفائنری میں دھماکا، چار افراد ہلاک

برطانوی علاقے ویلز میں ایک آئل ریفائنری میں ہونے والے دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہے۔

حکام کے مطابق دھماکا جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب 'شیورون آئل ریفائنری' میں تیل ذخیرہ کرنے کے 730 کیوبک میٹر کے اسٹوریج ٹینک کی مرمت کا کام کیا جارہا تھا۔

آگ بجھانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پایا تاہم ریفائنری سے اس کے بعد بھی سیاہ دھویں کے گہرے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے۔

کمپنی کی جانب سے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

علاقے کے پولیس سربراہ گوئن تھامس نے واقعہ کو "ایک افسوس ناک صنعتی حادثہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیشی افسران تحقیقات کے دوران دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کریں گے۔

دو ماہ قبل شیورون نے مذکورہ ریفائنری اور دیگر تنصیبات کو 1.7 ارب ڈالرز کے ایک معاہدے کے تحت 'ویلیرو انرجی' کو فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

XS
SM
MD
LG