کراچی —
دنیا بھر کے معذور بچوں کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ وہ معذوری کے باوجود چلنے کے قابل ہوجائیں گے۔
جی ہاں آئرلینڈ نے اب ایسی ڈیوائس ایجاد کی ہے جسے پہن کر وہ عام لوگوں کی طرح چل پھر سکیں گے۔
'فائر فلائی اپسی' نامی یہ ڈیوائس اپریل کے پہلے ہفتے میں لانچ کی گئی ہے جسے بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی اور پہلے ہی روز 1000 ڈیوائس فروخت ہوگئیں۔
اس ڈیوائس کو والدین اپنی کمر سے باندھ کر بچوں کو ساتھ لے کر چل سکتے ہیں جبکہ اس طرح بچے کھڑے ہوکر نہ صرف چل سکیں گے بلکہ کھیل کود بھی کرسکیں گے۔
لسبرن میں قائم 'لیکی' نامی کمپنی نے اس ڈیوائس کو بنایا ہے۔ ڈیوائس کے آن لائن لانچ ہوتے ہی عوام کی جانب سے طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شمالی آئرلینڈ کے 'بیلفاسٹ ٹیلیگراف' نامی اخبار کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس جسمانی معذور بچوں کی زندگی میں کسی خوشگوار تبدیلی سے کم نہیں۔
والدین نے اس ڈیوائس کو خریدنےکے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اہنے معذور بچوں کی ویڈیوز بناکر بھِی اپلوڈ کی ہیں جس میں اس ڈیوائس کی مدد سے ان جسمانی معذور بچوں کو چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فائر فلائی نامی اس ڈیوائس کی ویب سائٹ کو پہلے ہی روز 1 ہزار سے زائد آرڈر موصول ہوئے جبکہ اس ویب سائٹ کو 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
جسمانی معذور بچوں کیلئے بنائی گئی اس ڈیوائس کی قیمت 260 پاونڈ ہے جو دنیا کے 54 ممالک میں فروخت کیلئے دستیاب ہے۔