رسائی کے لنکس

پشاور سانحے پر واشنگٹن میں سوگ

پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے اندوہناک واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان اور دنیا کے دیگر شہروں کی طرح دہشت گردوں کے ہاتھوٕں اپنی معصوم زندگیاں گنوا دینے والے پشاور آرمی پبلک سکول کے طلبا اور اساتذہ کے لواحقین اور سانحے پر سوگوار پاکستانی قوم سے اظہارِ یک جہتی کے لیے امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی لوگ اکٹھے ہوئے اور رنگ، نسل، قومیت، اور عمر کے امتیاز کے بغیر شمعیں جلا کر پیغام دیا کہ پاکستانی قوم سوگ کی اس گھڑی میں تنہا نہیں۔ پاکستان کے روایتی حریف سمجھے جانے والے پڑوسی ملک بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس vigil میں نمایاں تھے۔ واشنگٹن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

XS
SM
MD
LG