رسائی کے لنکس

واشنگٹن: جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کی عالمی کانفرنس


عالمی لیڈر جوہری ہتھیاروں کو دہشت گردوں کی پہنچ سےمحفوظ رکھنے کے لیے کوئی عالمی حکمت عملی وضع کرنے کی غرض سے ایک بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں اکٹھے ہورہے ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما نے، جو پیر کی شام اس دو روزہ اجلاس کا افتتاح کریں گے، کہا ہے کہ جوہری مواد حاصل کرلینے والے دہشت گرد امریکی سلامتی کے لیے واحد سب سے بڑا خطرہ ہوں گے ۔

مسٹر اوباما نے اتوار کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اور اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئیں تو اس سے آنے والے برسوں میں عالمی سلامتی کی صورتحال بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔

مسٹر اوباما کو توقع ہے کہ، چار سال کے اندر اندر اس تمام غیر محفوظ جوہری مواد کو، محفوظ بنانے کے سلسلے میں، جو دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکنے کی صورت میں نقصان کا باعث ہو سکتا ہے، دوسرے ملکوٕں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔

شمالی کوریا،ایران اور شام کو اس سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا ہے، جن پر مغرب ان کے مشتبہ جوہری ایجنڈوں کے باعث بہت زیادہ تنقید کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG