رسائی کے لنکس

logo-print

جنوبی وزیر ستان میں 30 دہشت گرد ہلاک


جنوبی وزیر ستان میں 30 دہشت گرد ہلاک

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے ایک پہاڑی مقام شوال پر سکیورٹی فورسز نے فضائی حملہ کرکے 30 دہشت گرد وں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ سے ہفتے کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ کارروائی اُن خفیہ اطلاعات کے بعد کی گئی جن میں بتایا گیا تھا کہ شوال کی پہاڑیوں میں شدت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی وزیرستان میں اکتوبر 2009ء کے وسط میں عسکریت پسندوں کے خلاف لگ بھگ 30 ہزار فوجیوں کی مدد سے ایک بھرپور آپریشن شروع کیا گیا جس میں حکام کے مطابق اب تک تقریباً700 شدت پسند مارے گئے جب کہ 80سے زائد فوجی بھی اس لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان کے وہ علاقے جو طالبان کا گڑھ سمجھے جاتے تھے اب اُن پر فوج کا کنڑول ہے اور اردگرد کے علاقوں میں روپوش شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد ہزاروں خاندان ڈیر ہ اسماعیل خان اور ٹانک منتقل ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG