رسائی کے لنکس

امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں افغان باشندہ قتل


امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں افغان باشندہ قتل
امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں افغان باشندہ قتل

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک افغان مہاجر کو ہلاک کردیا۔

مقامی انٹیلی جنس حکام کے مطابق اس شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش منگل کی شب دتہ خیل کے علاقے میں ایک سڑک کے کنارے سے ملی۔ لاش کے قریب سے افغانستان کے ایک بینک کا اے ٹی ایم کارڈ اور ایک رقعہ بھی ملا جس پر تحریر تھا کہ یہ شخص امریکہ کے لیے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

مشتبہ عسکریت پسند اس سے قبل بھی قبائلی علاقوں میں متعدد بار لوگوں کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں ہلاک کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG