رسائی کے لنکس

بھارتی فلم ’ویلکم ٹو کراچی‘ کے کئی سیکوئل بنیں گے


’ویلکم ٹو کراچی‘ کی ہر چیز بہت اچھے طریقے سے ہوئی اور میں اس بارے میں بہت خوش ہوں۔ بس یہ ہے کہ فلم کی جوڑی میں ارشد وارثی اورعرفان خان بالکل فٹ بیٹھ رہے تھے لیکن بد قسمتی سے عرفان خان فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں رہے

سال 2015 کو ’سیکوئلز کا سال‘ کہا جائے تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔ سیکوئل ریلیز ہونے کی شروعات تو ’تنو ویڈز منوریٹرنز‘ کی ریلیز کے ساتھ ہوچکی ہے اور سیکوئلز کی اس گہماگہمی میں ’ویلکم ٹو کراچی‘ کے پروڈیوسر واشو بھاگنانی نے فلم کے بہت سے سیکوئلز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ فلم کے لیڈ کرداروں کا ہر سفر کراچی سے شروع ہوتا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ نے واشوبھاگنانی پروڈکشنز کے ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشوجی ’ویلکم ٹوکراچی‘ کے کئی سیکوئلز بناناچاہتے ہیں۔ بھاگنا نی کے ’فیملی پنڈت‘ نے ’ویلکم ٹوکراچی‘ کے بارے میں پیش گوئی کی تھی کہ نہ صرف فلم بلکہ فلم سے جڑے ہرشخص کو شاندار کامیابی ملے گی اور فلم ایک فرنچائز کے طورپر خوب نام کمائے گی۔

جب واشو بھاگنانی سے فرنچائز سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا ’ہاں ۔ ’ویلکم ٹوکراچی‘ کو ہم مستقبل میں بھی آگے لے کر جائیں گے۔یہ فلم میرے لئے بطور پروڈیوسر اورجیکی بھاگنانی کے لئے بطورہیرو ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہوگی۔ ’ویلکم ٹو کراچی‘ کی ہر چیز بہت اچھے طریقے سے ہوئی اور میں اس بارے میں بہت خوش ہوں۔ بس یہ ہے کہ فلم کی جوڑی میں ارشد وارثی اورعرفان خان بالکل فٹ بیٹھ رہے تھے لیکن بدقسمتی سے عرفان خان فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں رہے۔‘

واشو بھاگنانی کے بیٹے جیکی بھاگنانی اپنی فلم ’ینگستان‘ سے بالکل مختلف روپ میں نظرآئیں گے۔ جیکی بطور ایکٹر مستقبل میں مزید تجربے کرنے کے لئے تیار ہیں۔

XS
SM
MD
LG