رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز نے ہالینڈ کو 215 رنز سے شکست دے دی


ویسٹ انڈیز نے ہالینڈ کو 215 رنز سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز نے ہالینڈ کو 215 رنز سے شکست دے دی

کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کے پیر کو ہونے والے گروپ "بی" کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیدر لینڈز کو 215 رنز سے شکست دے دی ہے۔

نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونےو الے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔

کرس گیل نے 80 اور پولارڈ نے 60 رنز اسکور کیے۔ تیسرے قابل ذکر کھلاڑی ابتدائی بلے باز ڈیون اسمتھ تھے جو 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سروان 49 رنز بناسکے۔

نیدرلینڈ کی طرف سے پیٹر سیلار نے تین اور مدثر بخاری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ برینڈ ویسٹ ڈک، ریان ٹین ڈوشے اور برنارڈ لوٹس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

عالمی کپ کے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈکے خلاف سخت مزاحمت کرکے سب کو حیران کردینے والی نیدر لینڈز کی ٹیم آج اچھی کاکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور 331 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 3ء31 اوورز میں صرف 115 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے 55 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ ٹام کوپر ٹاپ اسکورر رہے۔ مدثر بخاری نے 24 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمر روچ نے 27 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ بین نے 3 جبکہ سیمی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اس سے قبل ہونے والے میچوں میں ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG