رسائی کے لنکس

نئی ویب سائٹ اوپن لیکس اگلے ہفتے


نئی ویب سائٹ اوپن لیکس اگلے ہفتے
نئی ویب سائٹ اوپن لیکس اگلے ہفتے

اخبار نے لکھا ہے کہ نئی ویب سائٹ غلط کاموں کی نشاندی کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی اور اس کی روک تھام کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

سویڈن کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وکی لیکس کے سابقہ کارکنوں کا ایک گروپ جولین اسانج پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ہفتے اپنی ایک نئی ویب سائٹ شروع کررہاہے ۔

اخبار Dagens Nyheter نے ایک نامعلوم ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ’’اوپن لیکس‘‘ نامی نئی ویب سائٹ ایک گروپ کے زیر اہتمام کام کرے گی اور وہ کسی ایک شخص کی خواہشات کے تابع نہیں ہوگی جو بظاہر اسانج کی جانب اشارہ ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ نئی ویب سائٹ غلط کاموں کی نشاندی کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی اور اس کی روک تھام کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

اوپن لیکس کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو معلومات فراہم کرے گی لیکن وہ انہیں اس کے نام سے شائع نہیں کرے گی۔

اس اقدام کا مقصد اس بین الاقوامی ردعمل سے بچنا ہے جس کا سامنا وکی لیکس کو خفیہ سفارتی مراسلوں کی اشاعت کے بعد کرنا پڑ رہا ہے۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج بدستور برطانوی جیل میں ہیں اور جنسی زیادتیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سویڈن میں اپنی جبری منتقلی کے خلاف مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG