رسائی کے لنکس

برٹولی نے ومبلڈن خواتین چیمپیئن کا ٹائٹل جیت لیا


ماریون برٹولی
ماریون برٹولی

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم کے فائنل میں برٹولی نے جرمنی کی سابین لیزسکی کو پوری طرح بے بس کردیا اور ایک گھنٹے اکیس منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں فتح حاصل کی۔

فرانس کی ماریون برٹولی نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کا فائنل جیت کر پہلی بار یہ گرینڈ سلیم جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم کے فائنل میں برٹولی نے جرمنی کی سابین لیزسکی کو پوری طرح بے بس کردیا اور ایک گھنٹے اکیس منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں فتح حاصل کی۔

برٹولی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ، ایک سے جیتا تاہم دوسرے سیٹ میں لیزسکی نے کچھ مزاحمت کا مظاہرہ کیا لیکن وہ یہ سیٹ بھی چار، چھ سے ہار گئیں۔

28 سالہ برٹولی اس سے قبل بھی ومبلڈن ٹینس کےخواتین فائنل میں پہنچ چکی ہیں لیکن اس میں انھیں امریکہ کی سرینا ولیمز سے شکست ہوئی تھی۔
XS
SM
MD
LG