رسائی کے لنکس

عالمی بینک: پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر دینے کی منظوری


حکومت کو امید ہے کہ اس قرض کی منظوری کے بعد پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک اور جاپان سے بھی قرضوں کے حصول میں آسانی ہو گی۔

عالمی بینک نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے پچاس کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔

شائع شدہ خبروں کے مطابق اس قرض کی منظوری اپریل میں متوقع تھی مگر عالمی بینک کی طرف سے عائد کی گئی شرائط پوری نہ ہونے کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔

تاہم حکومت کی طرف سے قرض کے لیے اہل ہونے کی شرائط پوری کیے جانے کے بعد اس کی منظوری ممکن ہوئی۔ ان اقدامات میں ایک ادارے کا قیام بھی شامل ہے جو بجلی کی خریداری کرے گا۔ دیگر شرائط میں پارلیمان میں توانائی کی بچت سے متعلق ایک بل متعارف کرانا بھی شامل تھا۔

حکومت کو امید ہے کہ اس قرض کی منظوری کے بعد پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک اور جاپان سے بھی قرضوں کے حصول میں آسانی ہو گی۔

ان قرضوں کا حصول حکومت کی طرف سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابون پانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ ملک کو صرف قرضوں پر نہیں چلایا جا سکتا اور اس قرضوں کا بوجھ بالآخر عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

XS
SM
MD
LG