رسائی کے لنکس

سابق وزنی ترین شخص انتقال کر گیا

دنیا کے وزنی ترین انسانوں میں شمار ہونے والے مینیول یورائب 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا وزن 560 کلوگرام تھا اور وہ ایک زمانے میں سب سے زیادہ وزنی شخص کے اعزاز کے حامل رہ چکے تھے۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے بستر پر ہی تھے۔ چند دن قبل انھیں دل کی حرکت میں بے اعتدالی اور صحت کے دیگر مسائل کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پیر کو انتقال کر گئے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG