رسائی کے لنکس

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: نیپال نے افغانستان کو ہرا دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 141 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیپال نے افغانستان کو نو رنز سے ہرا دیا۔

جمعرات کو چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 141 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

نیپال کی جانب سے سباش کاخورل نے ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔

افغانستان کی طرف سے شاہ پور زدران نے دو اور محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا سکی۔ افغانستان کے اصغر استنکزئی نے 49 رنز بنائے۔

16 مارچ سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ابھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جا رہا ہے جس میں شریک آٹھ ٹیموں میں سے کامیاب ہونے والی دو ٹیمیں سپر 10 مرحلے میں شامل ہوں گی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر 10 مرحلے کا آغاز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے ہو گا جو 21 مارچ کو میر پور میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG