رسائی کے لنکس

پہلی جنگِ عظیم کے سابق امریکی فوجی کا انتقال


2012年12月28日,抗议者在费卢杰举行示威,呼喊口号,反对什叶派主导的伊拉克政府。
2012年12月28日,抗议者在费卢杰举行示威,呼喊口号,反对什叶派主导的伊拉克政府。

پہلی عالمی جنگ میں حصہ لینے والے امریکی سپاہی 110برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

خاندان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فرینک بکلز کی موت قدرتی اسباب کے باعث اتوار کو مغربی ورجینیا میں واقع ہوئی۔
صدر براک اوباما نے پیر کے دِن بکلز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کی زندگی سے بہت متاثر ہوئے ہیں، اور اُن کی کہانی سے حب الوطنی کے اصل معنی کا پتا چلتا ہے۔

بکلز نے 16برس کی عمر میں بری فوج میں شامل ہونے کا باقاعدہ خیال ظاہر کیا، جب اُنھوں نے بھرتی کے دفتر والوں کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ اُن کی عمر زیادہ ہے۔

اُنھوں نے پہلی عالمی جنگ کے دوران ایمبولنس ڈرائیور کی حیثیت سے فرانس میں خدمات انجام دیں۔’ آرمسٹائس ڈے‘ کے بعد اُنھوں نے جرمنی کےجنگی قیدیوں کی واپسی کے کام میں مدد دی۔
دوسری عالمی جنگ میں بکلز کوایک سولین جنگی قیدی کےطور پر پکڑلیا گیا جب وہ ذاتی کاروبارکے لیےفلپین سفر کر رہے تھے۔وہ تین سالوں تک جاپانی قید میں رہے۔
زندگی کے آخری ایام میں وہ جنگ عظیم میں لڑنے اور جان دینے والے امریکیوں کی یاد میں ایک قومی یادگارقائم کرنے کی وکالت کرتے رہے۔

XS
SM
MD
LG