رسائی کے لنکس

القاعدہ کے خلاف حملے جاری رہیں گے: یمنی وزیر


القاعدہ کے خلاف حملے جاری رہیں گے: یمنی وزیر
القاعدہ کے خلاف حملے جاری رہیں گے: یمنی وزیر


یمن کے وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ جب تک القاعدہ سے ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق رہے گا، اس جنگ جو گروپ کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔

یمن کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے وزیرِ داخلہ مُطاہر المَصری کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن میں قائم القاعدہ کی شاخ کے خلاف حالیہ حملے آخری حملے نہیں تھے۔

وزیرِ داخلہ کے اس بیان سے چند ہی دن پہلے یمن کی حکومت نے کہا تھا کہ جمعے کے روز شمال کے صوبے صنعا میں ایک فضائى حملے میں القاعدہ کے چھ جنگ جو مارے گئے۔

لیکن جزیرہ نما عرب میں القاعدہ نامی تنظیم نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اُس کا کوئى رُکن اُس حملے میں ہلاک ہوا تھا۔

جنگجو تنظیم نے ایک وَیب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُس کا کوئى رکن ہلاک نہیں ہوا البتہ بعض کو معمولی زخم آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG