یمن کا کہناہے کہ وہ جنوبی شورش زدہ علاقے میں موجود القاعدہ کی مقامی شاخ سے نمٹنے کے لیے فورسز تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یمنی حکومت نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ جزیرہ نما عرب میں موجود القاعدہ سے مقابلے کے لیے شبوا، ابین، حضرموت اور مارب میں انسداد دہشت گردی کے یونٹ لگانا چاہتی ہے۔
یمنی حکومت کا یہ اعلان امریکہ کی جانب سے ملک میں موجود القاعدہ عسکریت پسندوں کے خلاف لڑنے پر زور دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکہ کے انسداد دہشت گردی کے مشیر جان برینن نے بدھ کے روز یمن کے صدر علی عبداللہ صالح سے فون پر اس سلسلے میں اپیل کی تھی۔
برینن نے یمنی صدر پر زور دیاتھا کہ وہ القاعدہ کی جانب سے ملک کے اندر اور بشمول امریکہ دیگرملکوں پر حملوں سے روکنے کے لیے ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔