رسائی کے لنکس

یمنی قبائلیوں نے اغوا شدہ چینی کارکنوں کو رہا کردیا


یمن
یمن

یمن میں عہدے داروں نے بتایا ہے کہ قبائلی شدت پسندوں نےدو چینی تیل مزدوروں کو رہا کردیا ہے، جِنھیں اتوار کو ملک کے جنوب میں اغوا کر لیا گیا تھا۔

عہدے داروں نے بتایا ہے کہ چینی شہریوں کومنگل کے روز رہا کیا گیا جِس سے پہلے ثالثوں نے مقامی قبائلیوں اور یمنی اہل کاروں کے ساتھ ایک سمجھوتا طے کرلیا تھا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اِن دونوں کو اغوا کاروں نے صوبہٴ شِبوا میں اغوا کر لیا تھا جِس کا مقصد حکومت پر زور ڈالنا تھا کہ جس پولیس والے نے اُن کے قبائلی ساتھی کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اُسے سزا دی جائے۔یہ واضح نہیں ہے آیا حکومت نے اُن کا مطالبہ منظور کیا یا نہیں۔

اہل کاروں کا کہنا ہے کہ رہا کیے جانے والے چینی کارکنوں کی صحت اچھی ہے اور اُنھیں صوبہٴ شبوا کے دارالحکومت اطاق لایا جائے گا۔

ایک اور خبر کے مطابق، سعودی افواج نے تقریباً ایک سال قبل یمن کے شمال میں اغوا ہونے والے دو جرمن بچوں کو رہا کرا لیا ہے۔ سعودی حکومت نے بتایا کہ منگل کے روز اُس کی افواج نے سعودی یمنی سرحد کے قریب ایک علاقے سے اِن لڑکیوں کو بازیاب کرایا۔

سعودی حکومت نے بتایا ہےکہ کارروائی میں طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا اور اِسے یمنی حکومت کے ساتھ رابطے کے ساتھ عمل میں لایا گیا۔

XS
SM
MD
LG