رسائی کے لنکس

یمن امن مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا: عالمی ادارہ


اقوام متحدہ کے ایلچی
اقوام متحدہ کے ایلچی

اس بات کا اعلان اقوام متحدہ کے ایلچی، اسماعیل شیخ احمد نے کیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ ملک بدر حکومت اور حوثی باغیوں نے، جنھوں نے گذشتہ سال دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا، اگلے ہفتے سوٹزرلینڈ میں منعقدہ امن مذاکرات میں شرکت کریں گے

یمن میں ایک برس سے جاری تشدد کی کارروائی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ایلچی نے پیر کے روز کہی ہے، جو عالمی ادارے کے توسط سے ہونے والی بات چیت کے نگراں ہیں۔

اسماعیل شیخ احمد نے کہا ہے کہ ملک بدر حکومت اور حوثی باغی جنھوں نے گذشتہ سال دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا، اگلے ہفتے سوٹزرلینڈ میں امن مذاکرات میں شرکت کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

توقع ہے کہ جنرل پیپلز کانگریس کے اہل کار جو سابق صدر علی عبداللہ صالح سے وفادار ہیں، بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

عالمی ادارہ ٴصحت کے مطابق، مارچ میں ہمسایہ سعودی عرب نے داخلی جھڑپیں اور فضائی کارروائی کا آغاز کیا جن میں اس سال کم از کم 2500 شہری ہلاک ہوئے۔


یمن کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر عبدو ربو منصور ہادی ریاض بھاگ نکلے تھے، جب کہ پیچھے وہ تنازعے میں الجھا ہوا چھوڑ آئے تھے۔ اکتوبر میں عالمی ادارہٴ صحت نے رپورٹ دی تھی کہ ملک کے 22 صوبوں میں سے 21 میں لڑائی بھڑک اٹھی ہے، جس سے صحت اور انسانی ہمدردی کی نوعیت کے بحران کے نتیجے میں ہزاروں یمنی اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

XS
SM
MD
LG