کرونا وائرس نے جہاں بڑے بڑے سپر اسٹورز اور مارکیٹیں بند کرائی ہیں، ریستورانوں میں تالے لگوا دیے ہیں۔ وہیں دنیا بھر کے چڑیا گھر بھی ویران ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے چڑیا گھروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے انسانوں کی طرح جانور بھی اداس ہیں۔
ویران چڑیا گھروں میں جانوروں کی اداسی

1
چین کے دارالحکومت بیجنگ کا چڑیا گھر فروری سے بند ہے۔ کچھ لوگ جانور دیکھنے آتے بھی ہیں تو اکثر ٹکٹ کاونٹرز سے ہی واپس چلے جاتے ہیں۔

2
روم کا چڑیا گھر عوام کے لیے بند ہے لیکن عملے کے ارکان جانوروں کی دیکھ بھال اور انہیں کھانا دینے کے لیے چڑیا گھر میں موجود ہیں۔

3
نیو یارک کے برونکس زو میں موجود ایک چار سالہ شیر نادیہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گیا ہے جس کی تیمار داری کے لیے ایمبولینس بھی طلب کی گئی ہے۔

4
برونکس زو کا چار سالہ شیر 'نادیہ' جو کرونا وائرس میں مبتلا ہے۔