بائیڈن اور ٹرمپ کی سوئنگ اسٹیٹس میں انتخابی مہم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ریاست پینسلوینیا کے علاقے بٹلر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب کیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے ریاست مشی گن کے علاقے بلوم فیلڈ میں خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق صدر براک اوباما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پنسلوینیا کے شہر بٹلر میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران مخالف امیدوار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

کاملا ہیرس  نے فلوریڈا کے پام بیچ اسٹیٹ کالج میں انتخابی مہم کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے اپنے حامیوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور خوشی سے ان کا خیر مقدم کیا۔

مشی گن میں صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں راہباؤں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

سابق امریکی صدر براک اوباما بھی جو بائیڈن کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔ براک اوباما مختلف ریاستوں میں ڈیمو کریٹک اُمیدواروں کی حمایت کے لیے سرگرم ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے ری پبلکن پارٹی کے اُمیدوار ہیں۔ صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ با آسانی بائیڈن کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی سینئر مشیر اور صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی یکم نومبر 2020 کو مشی گن اسپورٹس اسٹارز پارک میں ہونے والی انتخابی ریلی میں شریک تھیں۔
 

مشی گن کے علاقے ڈیٹرائٹ میں نکالی جانے والی ریلی میں شریک ایک خاتون نے ماسک لگایا ہوا تھا جس پر 'بائیڈین ہیرس 2020 ' تحریر تھا۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے نائب صدارت کی اُمیدوار کاملہ ہیرس انتخابی مہم کے دوران اپنے مداحوں میں گھل مل گئیں۔