ہلاک ہونے والے مزدور چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں ریلوے کے تعمیراتی منصوبے پر کام کے لیے جا رہے تھے۔
وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ پانی اپنی انتہائی سطح تک پہنچ چکا ہے اور اس میں آئندہ ہفتے کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔
دارلامان کے علاقے میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکی افواج کے ایک قافلے سے ٹکرائی۔
صوبہ قندھار میں تین حملہ آوروں نے ایک عمارت سے فوجی اڈے پر فائرنگ کی۔
مرنے والوں میں اکثریت اُن لوگوں کی ہے جو بم دھماکے کے باعث ٹرک میں ہونے والے سوراخ سے بہتے تیل کو برتنوں میں اکھٹا کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
توقع ہے کہ صدر کرزئی ترکی کے شہر استنبول میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں دو نومبر کو ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے 17 صوبوں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔
کشیوں کے بیڑے چاؤپریا اور دیگر دریاؤں میں تعینات ہیں اور شہر سے پانی کے سمندر میں بہاؤ کو تیز کرنے کے لیے حربے استعمال کررہے ہیں۔
دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت میں ہوتی ہیں جہاں ان کی سالانہ اوسط 110,000 ہے۔
’’طالبان شوریٰ کے ساتھ بات چیت کے بغیر اُن (امریکیوں) کے لیے افغان جنگ کا حل ڈھونڈنا ممکن نہیں ہوگا۔‘‘
ان اعدادوشمار کی مدد سے اُنھیں شیئرز اور بونڈز کی قیمت میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں پیشگی اندازہ ہو گیا۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف مشرقی صوبوں میں نیٹو اور افغان افواج کی مشترکہ فوجی کارروائی میں 200 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک یا گرفتار کیا گیا۔
پاکستان پر سرحد پار حملوں کے حالیہ الزامات اور امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کے گزشتہ ہفتے دورہ کابل کے دوران افغانستان اور امریکہ کے اتحاد کی تجدید کے بعد صدر حامد کرزئی کا تازہ ترین بیان بیشتر افراد کے لیے حیرت کا باعث بنا ہے۔
مزید لوڈ کریں