ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی گاڑی افغان نشریاتی ادارے 'ٹولو ٹی وی' کے ملازمین کو لے جانے والی ایک منی بس سے ٹکرادی۔
عہدیدار کہتے ہیں کہ گزشتہ سال حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں طالبان کو بہت مشکل کا سامنا ہے اور افغان فورسز آہستہ خرامی سے ایک کے بعد دوسرا آپریشن کرنے کی صلاحیت حاصل کرتی جا رہی ہیں۔
داعش کے دستخط سے جاری مبینہ پوسٹ کارڈ میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’اگر تم گائے کا گوشت کھانے نہیں دیتے، تو پھر تم سے نمٹ لیا جائے گا‘
منگل کو انتونی بلینکن نے صدر تھین سین، نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی رہنماء آنگ ساں سوچی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کی اور انھیں پُرامن اور کامیاب انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی
کابل میں پاکستان، افغانستان، امریکہ اور چین پر مشتمل چار فریقی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے بیان میں صلاح الدین ربانی نے کہا کہ ’’میں افغان حکومت اور عوام کی جانب سے طالبان کے تمام دھڑوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ہمارا امن کا پیغام قبول کریں۔‘‘
افغانستان کے خود مختار الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد یوسف نورستانی نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال ملتوی ہونے والے پارلیمانی انتخابات رواں سال 15 اکتوبر کو ہوں گے۔
صوبہ ننگرہار کے حکومت کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ اتوار کی صبح خودکش حملہ آور نے عبیداللہ شنواری کے رہائشی احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔
تاہم، ضلع اچین کے گورنر حاجی غالب نے، جنھوں نے جمعرات کو حافظ سعید خان کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی، جمعے کے روز ’وائس آف امریکہ‘ کی افغان سروس کو بتایا کہ، ’کل موصول ہونے والی اطلاع درست نہیں تھی۔ اصل اطلاع ملنے پر پتا چلا ہے وہ ہلاک نہیں ہوا‘
عالمی ادارہٴ صحت کے 2014ء کے ایک سروے کے مطابق، دہلی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا بدترین شہر ہے، جس کی کسی حد تک وجہ یہ ہے کہ ہر وقت لاکھوں گاڑیاں سڑکوں پر موجود ہوتی ہیں
بنگلہ دیش میں ہر سال ہونے والے اس تبلیغی اجتماع کا شمار حج کے بعد دنیا میں مسلمانوں کے دوسرے بڑے اجتماع میں ہوتا ہے جس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی حکومت سے واقعے کی تحقیقات اور پی آئی اے کے دفتر کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
افغان حکام کے مطابق خودکش بمبار جلال آباد پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزے کے حصول کے لیے کھڑے افراد کی قطار میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن جب اُسے روکا گیا تو اُس نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔
مزید لوڈ کریں