حکام کے مطابق یہ چھت پیر کو الاصبح گری اور اُس وقت گھر میں موجود افراد سو رہے تھے۔
پاکستان نے افغان اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
زخمیوں کی تعداد ایک سو کے قریب ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدے دار بروڈن کا کہنا تھا کہ اندازً 93 لاکھ افراد کو، جو افغانستان کی کل آبادی کا ایک تہائی ہیں، سن 2017 میں انسانی ہمدردی کی امداد درکار ہوگی۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پیالی کی شکل سے متشابہہ وادئ گلمرگ میں اس وقت تقریبا" پانچ فُٹ برف جمع ہے جبکہ قریبی افروٹ پہاڑی اور اس سے منسلک دیگر چھوٹی پہاڑیوں پردس سے بارہ فٹ تک برفباری ہوئی ہے
پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے قرارداد سابق وزیرِ اعلیٰ اور حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت نیشنل کانفرنس کے کار گزار صدر عمر عبد اللہ نے اسمبلی میں پیش کی۔
سکیورٹی پر مامور ایک مقامی اہل کار نے جمعے کے روز ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ یہ لڑائی قندھار کے میوند ضلعے میں ہوئی۔ اہل کار نے بتایا کہ اِن جھڑپوں کے دوران، افغان افواج نے بھی طالبان کو شدید جانی نقصان پہنچایا
تہران کے فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ وہ سردست آتش زدگی سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔
تجزیہ کار حسن عسکری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں اور خطے میں امن کا قیام باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔
اطلاعات کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو دھند کی وجہ سے دکھائی دینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔
سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اگر 2017ء میں سنجیدہ مذاکرات شروع ہو جاتے ہیں تو یہ افغانستان میں امن کے لیے ہماری بہترین امید ہو گی۔
واضح رہے صدر اوباما کی مدت صدارت 20 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں