بھارتی کشمیر کے اہل کاروں کے مطابق جھڑپ میں مقامی تنظیم حزب المجاہدین کا ایک عسکریت پسند ہلال احمد راتھر ہلاک ہوا جس نے گزشتہ برس کالعدم لشکرِ طیبہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر محمد نوید جھٹ عرف ابو ہنزلہ کو سری نگر میں پولیس حراست سے فرار ہونے میں مدد دی تھی۔