معاہد ے کے مطابق افغان اور مقامی جوانوں کو قیمتی پتھروں کی پہچان، انہیں تراش کر نگینے بنانا، جیولری میں لگانا، پتھروں پر آرائشی نقش نگاری یا ڈیزائن بنانے کی تربیت دی جائے گی۔
دبئی کا ہوائی اڈہ 'ایمیریٹس' ایئرلائن کا مرکز ہے جس کا شمار دنیا کی چند بڑی اور لگژری ایئرلائنز میں ہوتا ہے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والی تجارت کا حجم اس وقت ایک ارب ڈالر سالانہ کے لگ بھگ ہے اور دونوں ممالک نے اس تجارت کو 2021ء تک پانچ ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے طرف سے منگل کو رات گئے جاری کیے جانے والے ایک سرکلر میں اس کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی کہ یہ فیصلہ کس وجہ سے کیا گیا ہے۔
انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ پاکستان کو پاکستان میں چینی یوان کے ’تصفیے اور کلیئرنگ‘‘ کا مقامی سیٹ اپ بنانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے تحت وہ پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں مین ’یوان‘ اکاؤنٹس کھول سکتا ہے۔
اس قرضے میں 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا 'نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پروجیکٹ' یعنی (این ٹی ایم پی) بھی شامل ہے جو بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کا قومی منصوبہ ہے.
رانا افضل نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک سے تجارت کے لیے یورو جب کہ برطانیہ سے تجارت کے لیے ’پاؤنڈ‘ بطور کرنسی استعمال ہو رہا ہے۔
اس بِل کی منظوری اور قانون بننے کے نتیجے میں ملکی قرضوں میں ڈیڑھ کھرب ڈالر اضافے کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے جس کی بنیاد پر ڈیموکریٹ اس بِل کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔
ری پبلیکن عہدے دار یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ڈیموکریٹس کی مخالفت کا سامنا کرنے کے لیے ان کی پارٹی کے تمام ارکان ایوان میں موجود رہیں۔
ایف آئی اے کے عہدیدار نے کہا کہ پاکستان میں گرفتار کیے گئے افراد کے دیگر ملکوں میں بعض افراد سے رابطے ہے جو ہیکر ہیں اور جعلی اے ٹی ایم کارڈز بنانے کے کام میں مبینہ طور پر ملوث ہیں ۔
حالیہ سالوں میں پاکستان کی برآمد ات میں ہونے والی کمی وجہ سے بعض حلقوں کی طرف سے حکومت کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو کم کرنے کا مشورہ بھی دیا جاتا رہا ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔
اس منصوبے کی تکمیل کے بعد سامان کی جانچ کے عمل میں وقت بہت کم صرف ہو گا اور جدید آلات کے سبب سکیورٹی بھی بہتر ہو سکے گی۔
مزید لوڈ کریں