جمعے کے روز ریاستی عدالتیں بھی مسٹر مرسی کو غیر معمولی اختیارات تفویض کرنے والے صدارتی فرمان کے خلاف نیشنل جوڈیشری کے ارکان کی ہڑتال میں شامل ہوگئیں۔
اکتوبر میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے انتخابی قانون میں تبدیلیوں کے خلاف کویت سٹی کی سڑکوں پر مظاہرے کیے تھے۔
کعبہ کو اسلامی سال ہجری کے آغاز پر ہر سال غسل دیا جاتا ہے۔
قرارداد کے حق میں 138 ، مخالفت میں نو جب کہ 41ممالک نے ووٹ دینے سے اجتناب کیا
قوم پرست، سیکولرسٹ، لبرل عناصر اور پرانے سیاستداں سب اکٹھے ہو گئے ہیں، اور قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں، اور ملک میں دوسرے مقامات پر احتجاج کر رہے ہیں ۔
پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یواین ایچ سی آر نے کہاہے کہ ستمبر کے بعد سے شام کے پناہ گزینوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوچکاہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر چارلاکھ 42 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
منگل کی صبح قاہرہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ مظاہرین نے پولیس پر آگ لگانے والے بم پھینکے اور پتھراؤ کیا۔
باقیات کے نمونے فرانسیسی، سوئس، روسی اور فلسطینی ماہرین کے حوالے کیے جائیں گے جو اپنے اپنے ملکوں میں ان کا تجزیہ کریں گے۔
شامی حزبِ اختلاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ صدر بشارا لاسد کی حامی افواج کے خلاف لڑنے والے باغی جنگجو بتدریج دمشق کی جانب بڑھ رہے ہیں
ستر سالہ اسرائیلی رہنما کے بقول سیاست سے دستبرداری کا ایک مقصد دوسروں کو آگے آنے کا موقع دینا ہے تاکہ وہ قائدانہ مناصب سنبھال کر اسرائیلی قوم کی خدمت کرسکیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے کہا ہے کہ اُنھیں اِس بات کی اجازت دینے میں کوئی پس و پیش نہیں کہ فلسطینی کاشتکار اور ماہی گیر اپنی محنت کی روزی کمائیں
اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ اتوار کو مسٹر مورسی اور عدالت کسی سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں، جِس کی مدد سے کسی بڑے سیاسی بحران سے بچا جاسکتا ہے
مزید لوڈ کریں