لبنان میں قیام پذیر دس لاکھ سے زیادہ پناہ گزینوں میں سے تین چوتھائی سے زیادہ غربت کی لکیر سے نیچے چار ڈالر یومیہ سے بھی کم آمدنی پر گزارہ کر رہے ہیں۔
ترکی کی جانب سے چوکنہ رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے، ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’روس اور ایران کو چاہیئے کہ وہ حکومت شام کو روکیں۔ ضمانت دار ملکوں کے طور پر اُنھیں اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں‘‘۔
خامنائی نے پہلی بار یہ بات تسلیم کی کہ ممکن ہے کہ عوام کو شکایتیں اور تکالیف ہوں۔ یہ کہتے ہوئے کہ ’’ہمیں ضرور سننا چاہیئے۔ ہمیں سننا ہوگا۔ ہمیں اپنے وسائل کے لحاظ سے ان کا مداوا کرنا ہوگا‘‘
ایران کے قدامت پسند مذہبی حلقوں کا موقف ہے کہ ابتدائی عمر میں انگریزی کی تدریس سے مغرب کی تہذیبی یلغار کے دروازے کھل جاتے ہیں۔
شامی فوج اِدلب کی جانب پیش قدمی کر رہی ہےاور اتوار کو ہی سرکاری فوج نے سِنجار نامی ایک قصبے کا کنٹرول باغیوں کے قبضے سے چھیننے کا دعویٰ کیا تھا۔
اس اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق مظاہروں کی بنیادی وجوہات اور مظاہروں کے دوران حراست میں لیے جانے والے افراد کے لیے قانونی امداد کے معاملے پر بھی بحث ہو گی۔
پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ چاڈ افریقہ میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔
یمن کا شیعہ باغی گروپ جنہیں ہوثی کہا جاتا ہے، اس سے قبل سعودی عرب پر میزائل داغتے رہے ہیں۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز ہوائیں تھیں جس کی وجہ سے اقصر نامی تاریخی شہر کے اوپر پرواز کرنے والا غبارہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہو گیا۔
مصر کی آبادی کا سب سے بڑا اجتماع دارالحکومت قاہرہ میں ہے۔ صرف اس ایک شہر کی آبادی 2 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔
مزید لوڈ کریں