اسرائیلی وزیر اعظم کے ’پرائم ٹائم‘ ٹیلی ویژن خطاب سے قبل ایک اعلیٰ سطحی اسرائیلی سیاسی ذریعے نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ یہودی ریاست کو ’’ڈھیر ساری دستاویز موصول ہوئی ہیں جو اِن حقائق سے پردہ اٹھاتی ہیں کہ معاہدے کے سلسلے میں ایران ہمیشہ دھوکہ دہی سے کام لیتا رہا ہے‘‘