پی ایل او نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست اور بامقصد بات چیت کے آغاز کی طرف پیش قدمی نہیں کی جس کے لیے اسے واشگنٹن میں اپنا دفتر چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔
اُن پر سنہ 2013 میں اخوان المسلمون کی جانب سے دیے گئے دو دھرنوں کے کیمپوں کو منتشر کرنے کے دوران خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں۔ تاہم، یہ سزائیں حتمی نہیں، جن پر اپیل ہوسکتی ہے
مظاہرین گزشتہ کئی دنوں سے ناکافی شہری سہولتوں، بے روزگاری اور بدعنوانی کے معاملات پر احتجاج کر رہے ہیں۔
اس خوف کا اظہار کیا جارہا ہے کہ شام اور روس کی افواج ایک بڑا حملہ کرنے والی ہیں جس سے انسانی ہمدری کا بڑا بحران پیدا ہونے اور ترک پشت پناہی والے باغیوں سے محاذ آرائی کا خدشہ ہے۔
مظاہرین نے عراق کی طاقت ور شیعہ ملیشیا عصائب اہل الحق کے دفتروں کو بھی آگ لگائی اور بصرہ سے تقریباً 60 میل شمال میں حکما موومنٹ کے مرکز پر بھی دھاوا بولا۔
روس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ادلب دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا ہے اور یہ کہ وہاں کی صورت حال شام کے تنازعے کے سیاسی حل کے تلاش کی کوششوں کے لیے نقصاندہ ہے
ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں 110 ارب روپے مالیت کی 2750 پاکستانیوں کی دبئی میں جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ تاہم دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈ کی تفصیلات درکار ہیں۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ''امریکی وزیر خارجہ نے اِس بات کی نشاندہی کی کہ امریکہ ایک مضبوط عراقی حکومت دیکھنے کا متمنی ہے، جس میں تمام برادریوں کی شمولیت ہو اور سارے عراقی عوام کی خدمت بجا لانے کا عزم موجود ہو''
اقوام متحدہ کی تنظیم غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، اردن، شام اور لبنان میں فلسطینیوں کو صحت، تعلیم اور سماجی سہولیتں فراہم کرتی ہے۔
ایک اعلیٰ ایرانی اہلکار نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ’’غرض یہ ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوتا ہے تو کوئی متبادل موجود ہونا چاہیئے۔ میزائل کی تعداد زیادہ نہیں، بس چند درجن بھر ہیں۔ لیکن، ضرورت پڑنے پر اِن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے‘‘
جوہری نگرانی کے عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے بروقت اور موثر تعاون فراہم کیا گیا، جس میں تنصیبات تک رسائی، اضافی ضابطوں کا اطلاق اور اعتماد میں اضافہ شامل ہے۔
مزید لوڈ کریں