وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں تاریخی یکجہتی سامنے آئی اور اس لیے اب مل کر اس قومی فریضے کو ادا کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیئے۔
انسانی حقوق کی ایک معروف کارکن فرزانہ باری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں عدالتی حکم کو قابل تعریف قرار دیا۔
دریں اثنا حکام کے مطابق قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 16 دسمبر کو پشاور میں اسکول پر دہشت گردانہ حملے کے ایک مبینہ منصوبہ ساز کو ہلاک کر دیا۔
عمارت انگریزی طرزِ تعمیر کی خوبصورت جھلک پیش کرتی ہے۔ انتہائی وسیع لان، کشادہ، پرسکون، سبزہ زاروں میں گھری۔۔ اور سب سے بڑھ کر بانی پاکستانی محمد علی جناح اور ان کی بہن فاطمہ جناح کی یادوں کو تازہ کرتی نظر آتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں کے لیے تنگ ہو چکی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی افسران کی سربراہی میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
حکومت پاکستان ’لشکر جھنگوی‘ کو کالعدم تنظیم قرار دے چکی ہے جب کہ رواں برس امریکہ نے کالعدم تنظیم ’لشکر جھنگوی‘ کے رہنما ملک اسحاق کو ’مطلوبہ دہشت گردوں کی فہرست‘ میں شامل کر لیا تھا۔
صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا اور اب اس کے ازالے کا وقت ہے۔ ان کے بقول قوم دہشت گردوں کو شکست دے کر پاکستان کو پرامن ملک بنا دے گی۔
کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اقلیتوں کو پاکستان کا برابر کا شہری تصور کرتی ہے اور قوم کی ترقی کے لیے ان کو با اختیار بنانے کا عہد کرتی ہے۔
وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے فوجی افسران کی سربراہی میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خصوصی عدالتوں کے قیام کے لئے آئین میں ترامیم کی جائیں گی اور اسی کے مطابق قانون سازی بھی ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ خصوصی عدالتوں کی مدت دو سال ہوگی ۔ خصوصی عدالتوں کی سربراہی فوجی افسران کریں گے
مقامی پولیس حکام نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ادھر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔
دریں اثناء بدھ کو ہی لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پانچ قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے احکامات کے خلاف حکومتی درخواست منظور کر لی۔
مزید لوڈ کریں