کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردی اور پشاور ائیرپورٹ پر فائرنگ کے واقعات کے بعد کچھ غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کردیئے ہیں جبکہ کچھ رات کے وقت آپریشن اور کچھ پشاور ائیرپورٹس سے فلائٹ آپریٹ کرنے سے گریزاں ہیں۔یہ صورتحال ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے۔