پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے وقت تک اس بات سے لاعلم تھے تاہم علاج کے بعد طالبان کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے سے اس بات کا انکشاف ہوا۔
نئے سال کے موقع پر پاکستان کے بڑے شہروں میں اُن مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ مختلف تقریبات میں شرکت کر کے نئے سال کی آمد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
عہدیداروں کے مطابق یہ کارڈ ان افراد کو جاری کیا جائے گا جن کی یومیہ آمدن 200 روپے تک ہوگی جب کہ مجموعی طور پر وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے لیے نو ارب روپے مختص کیے ہیں
رواں ہفتے ہی پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے محکمے نے انکشاف کیا تھا کہ صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ اور ارد گرد کے علاقوں سے شدت پسند گروہ ’داعش‘ سے وابستہ نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان کا موقف رہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
مبینہ طور پر میجر زاہد نے پستول سے فائرنگ کر کے محبوب کو قتل کر دیا اور اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ مل کر لاش کو گوجر خان کے علاقے میں دفن کر دیا۔
کراچی کے منچلے نوجوانوں کی بات کریں تو انہوں نے ہرنئے اور پرانے سال کے سنگم پریعنی 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب’ ’نیوائیر ایو‘ ‘ کو کچھ اس انداز میں منانا شروع کردیا ہے کہ اسے’ سال کا دوسرا ویلنٹائن ڈے‘ کہنے میں کوئی عار نظر نہیں آتی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ امور بلیغ الرحمٰن نے پیر کو سینیٹ کو بتایا تھا کہ ’ایف آئی اے‘ نے 329 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 10 انتہائی مطلوب تھے۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے مختصر دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ اُن کی بھارتی ہم منصب سے بہت اچھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش کسی بھی مسئلے سے غافل نہیں اور اس نے گیس اور بجلی کی قلت کو ختم کرنے سمیت متعدد بین الاقوامی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو جو اختیارات دیے گئے ہیں ان میں انسداد دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف کارروائیاں کرنا ہے اور ان کے بقول ان چار چیزوں سے "کسی حد تک ہٹنے کی کوشش کی گئی۔"
مردان میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دریں اثناء امریکہ نے مردان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
مزید لوڈ کریں