واشنگٹن اسلام آباد پر یہ دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے اور طالبان قیادت کو مذاكرات کی میز پر لائے۔ جب کہ پاکستان کا کہنا ہے یہ دونوں عمل ایک دوسرے کے متضاد ہیں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بینک ملازمین پنشنرز کیس کی سماعت کی۔ صدر یو بی ایل سیما کامل اور سی ایف او عامر عدالت میں پیش ہوئے۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خاص طور نئی دہلی کے درمیان سفارتی تناؤ کی ایک وجہ حافظ سعید کا معاملہ بھی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں چینی مصنوعات کا درآمدی حجم تقریباً 12 ارب ڈالر جب کہ چین کے لیے پاکستانی برآمدی اشیا کا حجم ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
عدالت نے حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی سی لاهور کو عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت31 تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے دھرنوں کے خلاف قانونی نکات کی وضاحت کے لئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کے تحت تارکین وطن کی ووٹنگ کیلئے بندوبست نہیں کیا گیا
ایس پی صدر، توقیر نعیم کے مطابق 9 جنوری کو زینب مارکیٹ کے باہر ’اے ٹی ایم‘ مشین میں دو چائینز کو ڈایوئس لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ان کا کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح پتہ چل رہا ہے کہ چائنیز اے ٹی ایم مشین سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں
جسٹس اعجاز الاحسن کے استفسار پر تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ میں تارکین وطن کو ضمنی انتخاب میں تجرباتی بنیاد پر ووٹ کا حق دیا گیا ہے، اس کے نتائج دیکھ کر پارلیمنٹ حتمی فیصلہ کرے گی
ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق، دفتر سے گھر واپسی پر ان کی بکتر بند سے موٹر سائیکل سوار ٹکرایا جس کے بعد دھماکہ ہوگیا۔ حملے میں مبینہ خودکش حملہ آور موقع پر مارا گیا جبکہ خودکش حملہ آور کا دوسرا مبینہ ساتھی پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا
تاجروں کی نمائندہ تنظیم کے صدر نعیم میر نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پر اجتماعات کے خلاف عدالت عاليہ کا فيصلہ بھي موجود ہے۔
مزید لوڈ کریں