قونصل خانہ مثبت سرگرمیاں کو پروان چڑھانے کی غرض سے کراچی لٹریچر فیسٹیول کے ذریعے ہر سال تین بہترین کتابوں کے مصنفین کو ’جرمن پیس پرائز‘ دیتا ہے۔
وکلا ،طلبہ اور سول سوسائٹی کی طرف سے اس واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے۔
بل کے مطابق خواجہ سراؤں کو وراثت میں حق ملے گا اور انہیں قانونی دستاویزات میں اپنی جنس اپنی مرضی کے مطابق لکھوانے کا حق حاصل ہوگا
پارٹی میں گزشتہ کافی عرصے سے اختلافات کی خبریں آ رہی تھیں جو اس وقت میڈیا کی زینت بنیں جب ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کے نام کو سینیٹ کے انتخابات کے لئے تجویز کیا گیا جس پر رابطہ کمیٹی کی جانب سے شديد مخالفت کی گئی۔
زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاهور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ریلی بینک روڈ پر واقع ایک مسجد سے شروع ہونے کے بعد لگ بھگ ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کالج چوک پر ختم ہوئی۔
حالیہ برسوں میں پاکستان کے چین کے ساتھ تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ سال یہ خسارہ 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سینیٹ کی انسانی حقوق سے متعلق کمیٹی کے رکن نثار محمد کا کہنا ہے کہ پارلیمان اور حکومت کی کوششوں کی وجہ سے گمشدگیوں کی واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں رونما ہونے والے اس واقعہ پر، بالخصوص شہر میں حکومت نواز عسکریت پسندو ں اور ان کے دفتر کی موجودگی اور سرگرمیوں پر سیاسی وسماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں