جماعت احمدیہ کے ترجمان، سلیم الدین نے کہا ہے کہ احمدی برداری پاکستان کے جمہوری عمل میں پوری طرح حصہ لینے کی خواہاں رہی ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ ’’بعض امتیازی انتخابی قواعد و ضوابط کےخلاف بطور احتجاج‘‘ رواں ماہ ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے