ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق، دو افراد کو قتل کرنے کے بعد ملزم عاطف زمان نے اپنے فلیٹ میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
عام طور پر سرکاری دوروں پر آنے والے غیر ملکی سربراہان اور ان کے وفد وائٹ ہاوس کے قریب ہی واقع ویلرڈ ہوٹل میں قیام کرتے ہیں۔ اور ان کی زیادہ تر میٹنگز بھی یہیں ہوتی ہیں۔
چینلز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آف ایئر کرنے سے متعلق انہیں پیمرا کی طرف سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ پاکستان کی سیاسی قیادت نے چینلز کی بندش کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔
حکومتی جماعت تحریک انصاف نے آزاد حیثیت میں منتخب صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی ہے۔ حکومتی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن اپنی عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
نیب حکام نے مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کے لیے درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت اگلے مہینے یعنی اگست میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔
اب کی بار بھی، فرانزک آڈٹ کا اعلان حکومت کی جانب سے واپس لیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ اگر حکومت فرانزک آڈٹ کروائے گی تو اپوزیشن حکومتی اداروں کی نگرانی میں آڈٹ ہونے پر اعتراض کرے گی۔ لہٰذا، یہ معاملہ عدلیہ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
اپوزیشن کی اس کوشش سے لگتا ہے کہ وہ چیئرمین سینٹ تبدیل کر کے سینٹ میں اپنی حاکمیت ثابت کرنا چاہتی ہے۔
مزید لوڈ کریں