شائقینِ کرکٹ نے بھی جنوبی افریقی بیٹسمین کی پی ایس ایل میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
بریڈبرن چار سال تک اسکاٹ لینڈ کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے چکے ہیں
حفیظ، عماد پاکستان اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔ ایشیا کپ رواں ماہ 15 ستمبر سے دبئی میں شروع ہوگا، جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی
پی سی بی کے آئین کے مطابق بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب بورڈ آف گورنرز کے ارکان کرتے ہیں جن کی کل تعداد 10 ہے۔
سن 2006ء میں 19 سال کی عمر میں یوایس اوپن جیتنے والی شراپووا میچ میں سواریز نوارو کے خلاف متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہیں اور اپنی ہی غلطیوں سے حریف کھلاڑی کو پوانٹس دیئے جبکہ آٹھ ڈبل فالٹس بھی کیے۔
پاکستان اسکواش، جیولن تھرو، کبڈی اور کراٹے سمیت چار کھیلوں میں صرف چار کانسی کے تمغےحاصل کر سکا۔
کوہلی کی جگہ روہیت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شیکھر دھون کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دی گئیں، جس پر جاپان نے تین، ایک سے میچ جیت کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا
ایشین گیمز ہاکی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دو، ایک سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 10 ہزار رنز کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔
بھارت کی طرح پاکستان بھی اپنے گروپ میں سرفہرست اور ناقابل شکست رہنے کے باوجود جاپان کے خلاف فائنل میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔
مزید لوڈ کریں